Notification texts go here Contact Us Buy Now!
Posts

ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

Dil pakistani
ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان


اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گام،تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے ۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے

اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.