Notification texts go here Contact Us Buy Now!
Posts

مجھ سے نکاح کرلو ، ایک لڑکی کی عجیب داستان

Dil pakistani
مجھ سے نکاح کرلو ، ایک لڑکی کی عجیب داستان




مجھ سے نکاح کرلو ، ایک لڑکی کی عجیب داستان ، ہر طرف خاموشی تھی کوئی جواب نہیں تھا اسکی خاموشی چیخ چیخ کر بول رہی تھی نکاح کر لو میرے ساتھ مگر کسی کا اتنا ظرف کہاں تھا کہ کوئی اُس کو حلال طریقے سے اپناتا. وہ دنیاوی معاملات سے بہت تنگ آ چکی تھی سب سے دور چلی جانا چاہتی تھی وہ مزید کسی دھوکے کا شکار نہیں ہونا چاہتی تھی.

لوگ اُس کو بے حیاء بول رہے تھے کہ یہ عجیب لڑکی ہے جو خود نکاح کا کہہ رہی ہے. مگر وہ ایسا کیوں کہہ رہی تھی یہ تو وہ یا اُس کا خدا جانتا تھا . جس سے اُس کی سانسیں بحال تھیں وہ تو جیسے اس بات پر کان ہی نہ دھرتا ہو . میں تمہاری بہت عزت کرتا ہوں. تمہاری ہر مصیبت میں کام آتا ہوں. تمہاری تنہائی کو دور کرتا ہوں.یہ محبت نہیں ہے تو کیا ہے؟ مجھے ایسی زندگی نہیں جینی مجھے ہمیشہ تمہارے ساتھ جینا ہے تمہارے ساتھ مرنا ہے.تمہارے نکاح میں رہنا ہے. مگر میں میں بہت مجبور ہوںمیں منگنی شدہ ہوں میں تم سے شادی کیسے کر سکتا ہوں، میں شادی اُس لڑکی سے کرونگا جو لڑکی میرے والدین نے چُن رکھی ہے. تم بھی یہ سارے خواب دیکھنا چھوڑ دو اتنا کافی ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں. میں آپ سے پوچھتی ہوں کہ کیا یہ کافی ہے کیا محبت شریعت کے خلاف کر لینا جائز ہے وہ بھی ماں باپ کی مرضی کے بنا کیا فی الوقت کا ساتھ ماں باپ کی مرضی کے خلاف ممکن ہے؟ جہاں بات اپنانے کی آ گئی .. تو یہ بات والدین کے فیصلے پر آگئی؟ کیوں؟؟؟؟ ہمیشہ لڑکی ہی کیوں منہ کے بَل گرے. لڑکی تھی نا اسی لیے نادان تھی کہ کبھی یہ وقت اُس پر ضرور آئے گا مگر وہ تو اپنی ہی دنیا میں غائب ہو چکی تھی کبھی اپنا نہ بننے والے کو اپنے دل میں لیے بیٹھی تھی آنکھیں کھول کر دھوکے کھا رہی تھی اور عارضی رشتے کو ہمیشہ کیلئے ساتھ لے کے چلنے کہ سپنے دیکھ رہی تھی.مگر افسوس اس کا ظرف کتنا کم تر تھا کہ وہ لڑکی کی خواہش اور اس کی مخلصی کو سمجھ ہی نہ سکا.
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.