Notification texts go here Contact Us Buy Now!
Posts

جن آگیا ہے جن

Dil pakistani

جن آگیا ہے جن




ہمارے معاشرے میں سے اگر سیاسی ڈائلاگز نکال دئے جائیں تو سب سے مشہور ڈائلاگ کا خطاب ” جن چڑھ گیا ہے ” یا پھر ” جن آگیا ہے ” کو ہی ملے گا . جنات کا ذکر چونکہ قرآن پاک میں موجود ہے لہذا انکے وجود سے انکار تو ممکن نہیں ہے پر جب تواتر سے ہر دوسرے یا تیسرے شخص پر ” جن چڑھ جانے ” کی بات سنتا ہوں تو تھوڑا سا عجیب تو لگتا ہے .چلیں ذرا اس مسئلہ کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں !!

آپ اگر عاملوں کے پاس جائیں یا انکے آستانوں کے باہر بیٹھ جائیں تو وہاں انے والی عوام کی اکثریت مڈل کلاس ، لوئر مڈل یا بلکل غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی ملے گی ، انہی طبقات پر سب سے زیادہ جن ” عاشق ” ہوتے ہیں اور اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو سب سے زیادہ یقین ہوتا ہے کہ ان پر کسی نے ” کالا جادو ” کروایا ہے . یقین جانیں ان پر واقعی جن ” عاشق ” ہوتا ہے اور اس جن کا نام ” سکیتزوفرینیہ schizophrenia” ہے .

جی ہاں یہ ہے وہ انگریز جن جو سب پر عاشق بھی ہوتا ہے ، اور مختلف اشکال میں دکھائی بھی دیتا ہے . سکیتزوفرینیہ ایک ایسی نفسیاتی بیماری ہے جس کا شکار مریض ایسی شخصیات تخلیق کرنے لگتا ہے جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہوتا ہے ، اسے مختلف آوازیں سنائی دینے لگتی ہے ، وہ ایسی حقیقت دیکھنے اور اس میں جینے لگتا ہے جو عام انسانوں کیلئے وجود ہی نہیں رکھتی ہے ، آہستہ آہستہ سکیتزوفرینیہ اسے دہری شخصیت کے مرض کی طرف لے جاتا ہے جہاں اس ایک شخص کا دماغ دو یا تین مختلف شخصیات جسم کے اندر ہی تخلیق کرلیتا ہے جنکی آواز اور حرکات ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہوتی ہے جسے عاملوں کی زبان میں ” جنوں کا پورا گھرانہ عاشق ہوگیا ہے ” کہا جاتا ہے !

سکیتزوفرینیہ ہونے کی وجہ کیا ہے ؟1) پریشانی ، 2) مشکل حالات ، 3) شدید ذہنی تناؤ۔۔آپ اگر جنات ” چڑھنے ” کے واقعات کا مطالعہ کریں تو مریض آپکو اکثریت میں ان 3 مختلف حالات میں گھرے نظر آئیں گے . اکثریت میں اسے لوگ جنہیں ” جن ” دکھائی دیتے ہیں وہ جن نہیں بلکہ انکی ہی کوئی پریشانی ہوتی ہے ، جسے ان کا دماغ ایک بھیانک شکل میں ظاہر کردیتا ہے ، جتنا انسان شعور میں اس پریشانی سے تنگ یا خوفزدہ ہوتے ہیں اتنی ہی بھیانک شکل میں ان کا دماغ اس پریشانی کو بھیانک انسانی یا حیوانی شکل میں ظاہر کردیتا ہے .

انسان کے دماغ کے 2 حصے ہیں جنہیں شعور اور لاشعور میں تقسیم کیا جاتا ہے ، شعور وہ جو ہم فوکس کرتے ہیں اور لاشعور وہ جو اس فوکس کے آس پاس کی ساری کہانی جذب کرتا ہے ، اسے سمجھانے کا لئے عام طور پر ایک مثال دی جاتی ہے کہ جیسے جب بچپن میں ہم سائکل چلانا سیکھتے ہیں تو ہماری توجہ سائکل کو بیلنس رکھنے کے لئے ہینڈل کو سنبھالنا ، پیڈل مارنے کی ترتیب سمجھنا ار راستے پر نظر مرکوز رکھنا ہوتی ہے ، یہ سب تدابیر ہمارا شعور جذب کر رہا ہوتا ہے .

لیکن کیا آپ نے غور کیا کہ جب ہم سائکل چلانا سیکھ جاتے ہیں تو پھر ایک وقت آتا ہے کہ جب ہم بنا ہینڈل پکڑے بھی سائکل چلا سکتے ہیں ، اسکا رخ موڑ سکتے ہیں ، دماغ میں مختلف باتیں سوچتے ہوئے بھی سائکل کو بخوبی بیلنس رکھ سکتے ہیں ، یہ عمل لاشعور کی کاوش ہوتا ہے جو ان احتیاطی تدبیر کے برخلاف بھی کوئی کام انجام دینے کے لئے انسان کو قابل بنا دیتا ہے .
لاشعور کی طاقت سنبھالنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں اور جب شعور اور لاشعور کے درمیان توازن بگڑتا ہے ، لاشعور آپکے شعور پر حاوی ہونے لگے اور آپ اسکو سنبھالنے سے قاصر ہو تب حضرات انسان مشکلات میں گھرتا ہے ،
سکیتزوفرینیہ ، دہری شخصیت اور اس جیسی دیگر ” جناتی ” بیماریاں تب انسان کو گھیرنا شروع ہوتی ہیں اور ایسا سب ہوتا ہے ” کیمیکل لوچے ” کیوجہ سے جو پریشانی ، مشکل حالات اور سخت تناؤ کی کیفیت میں رہنے کی وجہ سے دماغ کا نظام درہم برہم کردیتا ہے . جس سے وہ شوری حالات اور لاشعوری شخصیات و واقعات کو آپس میں گڈمڈ کرنے لگتا ہے .

اسی لئے ” جنات ” کے ” عشق ” کی شکار اکثر خواتین ” بہو ” کی کیٹگری سے تعلق رکھتی ہیں !اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پھر یہ عامل ” جن ” کیسے اتارتے ہیں ؟آسان سا جواب ہے کونسلنگ کر کے ..!!!ارے ہنسیں نہیں یہ عامل واقعی کونسلنگ کرتے ہیں ، آپ غور کریں کہ جن تو ہندو ، عیسائی اور یہودی مذہبی افراد بھی نکال لیتے ہیں . ایسا کیوں ہے ؟ جناب انسان کا دماغ بہت پیچیدہ تخلیق ہے ، اگر انسان کو اس کا استعمال کرنا آجاۓ تو یہ بڑی سے بڑی بیماری کو بنا کسی دوا کے ٹھیک کرسکتا ہے ، کمزور ترین انسان سے دنیا کے طاقتور ترین انسان کو چت کروا سکتا ہے ، کرنا صرف اتنا ہے کہ دماغ کو راضی کردیں کہ ہاں تم ایسا کرسکتے ہو !

مسلمانوں کو یہ معلوم ہے کہ الله پاک کا کلام دنیا کا سب سے طاقتور ترین ہتھیار ہے لہٰذا جب اسے یہ یقین ہونے لگے یا کوئی عامل یہ یقین کروا دے کہ ج

Post a Comment

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.