Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

عمران خان کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچ گئے

Dil pakistani
وزیر اعظم عمران خان کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچ گئے


:(14 ستمبر 2018) پاکستان تحریک انصاف  چیئرمین عمران خان دو ہزار اٹھاہ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے اور ان کی بائیس سالہ جدوجہد سے تو ہر کوئی ہی واقف ہے تاہم اب بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین کوئز شو” کون بنے گا کروڑ پتی “ میں ان سے متعلق سوال بھی کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے رہنما نوجوت سنگھ عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے اور انہوں نے عمران خان سے متعلق کافی خوشگوار بیانات بھی دیئے اور اپنے تجربے کو پوری دنیا میں پہنچایا۔امیتابھ بچن نے شوکے دوران امیدوار سے پہلا سوال عمران خان کے بارے میں پوچھا ، شو میں ایک آڈیو کلپ چلایا گیا جس میں نوجوت سنگھ عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے کرکٹ سے آغاز کیا اور آج وہ وزاعظم ہیں تاہم آڈیو کلپ میں نہ تو بولنے والی کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی عمران خان کی۔آڈیو سنانے کے بعد چار آپشنز دی گئی ہیں جن میں محمد اظہر الدین ، کیرتی آزاد ، عمران خان اور منصور علی خان کے نام شامل تھے۔ امیتابھ بچن کے ساتھ بیٹھے نوجوان نے عمران خان کا نام لاک کرنے کیلئے کہا ۔ جس پر امیتابھ بچن نے کمپیوٹر جی پر کو جواب لاک کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ابھی انہوں نے جواب درست ہونے کا فیصلہ نہیں دیا تھا ۔
آخر میں امیتاب بچن نے نوجوان کے جواب کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں دس ہزار روپے جیتنے پر مبارک با دی ۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.