Notification texts go here Contact Us Buy Now!
Posts

شریف برادران نے جب فوج اور عدلیہ کیخلاف مدد طلب کی تو جانتے ہیں سعودی عرب نے کیا جواب دیا

Dil pakistani
شریف برادران نے سعودی عرب میں فرقہ واریت کو بیچنے کی کوشش جو ناکام ہو گئی



: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شریف برادران سعودی عرب  کا دورہ کر کے  واپس آگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہاں تین چیزیں ہوئی ہیں۔ ایک یہ کہ انہوں نے وہاں فرقہ واریت بیچنے کی کوشش کی جو ناکام ہوئی۔ دوسرا انہوں نے فوج اور عدلیہ کے حوالے سے مدد طلب کی تو سعودی  حکام  نے کہا کہ اس سے ہمارا کیا تعلق ہے ؟ تیسرا وہاں پر جو بھی لوٹ مار ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پیسے دے دئے ہیں باقی آپ شریف خاندان سے لے لیں۔
چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملات ہیں ، سعودی عرب  سے رشوت ستانی کے پیسہ سے مختلف ممالک میں سرمایہ  کاری کی ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات غلط ہے کہ کوئی شہباز شریف یا نوازشریف کی صلح کروا رہا ہے ۔
(جاری ہے)



کیونکہ شہباز شریف اور نواز شریف میں کوئی صلح نہیں کروا رہا ، یہ دونوں ایک ہیں البتہ ان کے خاندان قیامت تک اکٹھے نہیں ہوں گے۔
سعودی عرب جانے کے لیے گذشتہ تین ماہ سے یہ خود منتیں کر رہے تھے اس لیے انہیں بلایا گیاتھا۔ انہوں نے وہاں فرقہ واریت پر بھی بات کی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی موومنٹ، رضوی، سیالوی سب سنی ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہو رہی ہے۔ جنوری 2018 میں صوبائی اور مرکزی اسمبلیاں ٹوٹ رہی ہیں ، لیکن ہماری بات کوئی مانتا نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتیں ماسوائے نواز شریف کے جھولی دار ، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دے رہے ہیں۔ جس کے بعد ملک کی سیاسی اور مذہبی قوتیں اپنے اپنے ایجنڈے کے مطابق حکومت کا گھیراﺅ کرنے والے ہیں ۔ اور حکومت نے بروقت استعفے نہ دے کر ملک میں افراتفری کو خود ہوا دی ہے
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.