Notification texts go here Contact Us Buy Now!
Posts

کپتان کو ستاروں کی مبارکباد

Dil pakistani
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے وزیر اعظم کے انتخاب میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے میں واضح اکثریت سے کامیابی سمیٹی اور آج صبح وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تاریخ کے 22 ویں وزیر اعظم ہیں۔

اس موقع پر جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں، خیرخواہوں اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں معروف شخصیات بھی کپتان کو مبارکباد دیئے بنا نہ رہ سکیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے۔

 بات عمران خان کی ہو اور حسین سِسٹرز پیچھے رہ جائیں ایسا کیسے ممکن ہے۔ ماورہ حسین نے لکھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ کر ان کی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔ 

جبکہ عروہ حسین نے لکھا کہ انہیں تقریب حلف برداری کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  سوشل میڈیا کی معروف شخصیت کامیڈین زید علی بھی عمران خان کے لئے نیک خواہشات کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہ رہے انہوں نے لکھا کہ ‘پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، اللہ عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کئے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی’۔ 

اس موقع پر حمزہ علی عباسی نے بہت خوبصورت ٹویٹ کیا۔

اداکار فرحان سعید نے لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔

عمران عباس نے کہا کہ ‘عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا’۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.