Notification texts go here Contact Us Buy Now!
Posts

Dikhawa

Dil pakistani
ہماری ایک معروف خاتون افسانہ نگار کی شادی کی عمر گذرتی جا رھی تھی- موصوفہ تقریباً کسی سے بھی شادی کرنے پر راضی تھیں لیکن دوسری طرف سے کوئی بھی قانونی اقرار کرنے کو تیار نہیں تھا۔ بالآخر 35 سال کی عمر میں ان کی شادی ھو گئی۔ انہوں نے شادی میں کسی کو انوائٹ نہیں کیا- ایک دن ایک تقریب میں مل گئیں تو میں نے شکوہ کیا کہ آپ نے چپکے سے شادی کر لی اور بلایا بھی نہیں۔ خوشی سے شرمندہ ھو کر بولیں،’’اصل میں سب کچھ اتنی جلدی میں ھوا کہ کئی رشتہ داروں کو بھی نہیں بلا سکی‘‘۔میں نے پوچھا ،’ماشاء اللہ دولہا بھائی کرتے کیا ھیں ؟‘‘۔یہ سنتے ھی اٹھلا کر بولیں،’’ان کی روٹیوں کی فیکٹری ھے‘‘میری آنکھیں پھیل گئیں- بعد میں پتا چلا کہ دولہا بھائی کا ذاتی تندور ھے۔

ھمارے ھاں اپنی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا رواج اتنا زور پکڑ چکا ھے کہ لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کا ذکر کرنا بھی اپنی توہین سمجھنے لگے ھیں ، اوپر سے اللہ بھلا کرے انگریزی کا جس نے بہت سے کاموں پر پردہ ڈال دیا ھے۔ھمارے ایک دوست کی شادی ھوئی تو سب نے پوچھا کہ سُسر صاحب کیا کرتے ھیں؟کہنے لگے ،’بزنس مین ھیں اور بائیو گیس کے لیے را میٹریل فراھم کرتے ھیں‘‘۔ھم سب بیحد متاثر ھوئے کیونکہ کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آیا۔ کچھ عرصے بعد ایک آرٹیکل پڑھتے ھوئے بائیو گیس اور اس کے ’’میٹریل‘‘ کے بارے میں پڑھا اور تب سمجھ میں آیا کہ اگر انگلش ایک سائیڈ پر رکھ دی جائے تو اس کا ترجمہ ’’گوبر‘‘ بنتا ھے۔

کچھ لوگ بڑے آرام سے ایسا جھوٹ بولتے ھیں کہ جب تک تفصیل کا نہ پتا چلے یہ جھوٹ بالکل سچ معلوم ھوتا ھے۔ مثلاً میری ایک ’’سگی کلاس فیلو‘‘ کی منگنی ھوئی تو اس کی سادہ اور معصوم سی والدہ نے بتایا کہ لڑکا پہلے سٹیٹ بینک میں لگا تھا ، اب پان سگریٹ کا کھوکھا لگاتا ھے۔ میں نے اپنے کان کھجائے ،’’سٹیٹ بینک اور پان سگریٹ کے کھوکھے‘‘ کا تقابلی جائزہ لیا اور بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔ کلاس فیلو سے پوچھا تو اس نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔ بالآخر لڑکے والوں سے پوچھا گیا کہ لڑکا کب سٹیٹ بینک میں لگا تھا ؟ جواب ملا،’’پچیس اگست 1998ء کو رات پونے ایک بجے‘‘۔
یہ سنتے ہی لڑکی والے بوکھلا گئے کہ رات پونے ایک بجے سٹیٹ بینک میں کون سی جوائننگ ھوتی ھے۔ بعد میں پتا چلا کہ لڑکے والوں نے جھوٹ نہیں بولا تھا ، لڑکا اصل میں پہلے رکشہ چلا تا تھا ، پچیس اگست کو اس کے رکشے کا ایکسیڈنٹ ھوا اور وہ سیدھا ’’سٹیٹ بینک میں جا لگا‘‘۔
8
اصل میں ھمیں ڈر لگتا ھے کہ اگر ھم نے اپنے بارے میں کچھ سچ بولا تو لوگ ھمیں کم تر سمجھیں گے- یہی خوف ھم سے پے درپے جھوٹ بلواتا چلا جاتا ھے اور بالآخر بیڑا غرق کروا کے چھوڑتا ھے۔ کیا حرج ھے اگر ھم بتا دیں کہ ھمیں کافی کا ٹیسٹ پسند نہیں ، کوئی زبردستی تو ھمارے حلق میں کافی نہیں انڈیل دے گا۔ اپنی مثال اس لئے نہیں دوں گا کیونکہ مجھے کافی بہت پسند ھے بلکہ اب تو مجھے Cappuccino کے سپیلنگ بھی یاد ھو گئے ہیں- میں جب بھی کافی منگواتا ھوں سب سے پہلے ختم کرتا ھوں- میرے دوستوں کو یقین ھے کہ میں کافی کا دیوانہ ھوں- یہ بات بالکل سچ ھے کیونکہ چائے اور کافی میں وھی فرق ھے جو تاش اور شطرنج میں ھے۔ لیکن میرا کافی پینے کا اپنا ھی سٹائل ھے۔۔۔میں صرف ایسی جگہ پر کافی پینا پسند کرتا ھوں جہاں واش بیسن قریب ھو۔

ھول آتا ھے یہ سوچ کر کہ اب گھروں میں مسی روٹیاں نہیں بنتیں ، سوجی کی پنجیری نہیں تیار کی جاتی۔۔۔اپنے ایمان سے بتائیے گا کہ کتنا عرصہ ھو گیا ھے آپ کو السی اور چاول کی پنیاں کھائے ھوئے؟ سونف اور گری باداموں والا گڑ کب کھایا تھا؟ گنے کے رس کی کھیر کب حلق میں اتاری تھی؟ گھی میں بنائی ھوئی مونگ اور چنے کی دال کا ’’دابڑا‘‘ کب چکھا تھا؟ بھینس کی ’’بوھلی‘‘ کھائے کتنا عرصہ بیت گیا ھے؟ پتا نہیں قارئین میں سے کتنے لوگ ’’بوھلی‘‘ کے نام سے واقف ھیں؟ یہ اُس بھینس کا پہلے دو تین دن کا دودھ ھوتا ھے جو تازہ تازہ ماں بنتی ھے۔ یہ غذائیں ھمیں اس لیے بھی یاد نہیں کہ ان کے ذکر سے ھی پینڈو پن جھلکتا ھے۔ شہری لگنے کے لئے پیزا ، برگر ، شوارما ، سینڈوچ ، سلائس ، اور نگٹس کھانا اور ان کے نام آنا بہت ضروری ھے۔

پرانی چیزوں پر بھی انگریزی کا رنگ روغن اشد ضروری ھو گیا ھے- اب چوکیدار نہیں واچ مین ھوتا ھے۔ منشی اب اکاؤنٹنٹ کہلاتا ھے- پہرے دار کے لئے سیکورٹی گارڈ کا لفظ استعمال ھوتا ھے البتہ ایک’’وٹرنری ڈاکٹر‘‘ ایسا نام ھے جسے بیرونی دنیا میں تو بہت عزت حاصل ھے لیکن ھمارے ھاں ابھی تک اس کے لئے ’’وھی ‘‘ لفظ استعمال کیا جاتا ھے۔۔

انگلش کی ھی بدولت اب کم پڑھا لکھا مریض بھی ڈاکٹر کو اپنے مرض کی تفصیلات

Post a Comment

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.