اسلامی تاریخ کا ایک زندہ، مستند، عملی کارنامہ
کیا آپ جانتے ہیں؟ تاریخِ انسانی میں کم از کم دو بار انسان نے ایسا دوڑا کہ تاریخ رقم ہو گئی۔ مگر عجیب بات یہ ہے کہ ایک کو پوری دنیا نے یاد رکھا، اور دوسرے کو صرف اس کے چند چاہنے والوں نے… وہ بھی مدھم آواز میں۔ 490 قبلِ مسیح یونان کے علاقے میراتھن میں گھمسان کی جنگ برپا تھی۔ دو فریق آمنے سامنے تھے: ایک طرف فارسی سلطنت، دوسری طرف یونانی ریاستیں— دونوں اپنی اپنی سپر پاور ہونے کا دعویٰ کیے ہوئے۔ جنگ کا پانسہ یونانیوں کے حق میں پلٹا۔ فتح کے فوراً بعد فیڈی پیڈیز (Pheidippides) نامی ایک پیغام رساں کو حکم دیا گیا کہ وہ میدانِ میراتھن سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور شہر ایتھنز جا کر اعلان کرے: “ہم جنگ جیت گئے ہیں!” وہ گھوڑے پر سوار ہونے کے بجائے پیدل ہی دوڑ پڑا۔ ایتھنز پہنچ کر اس نے فتح کا اعلان کیا اور شدید تھکن و پیاس کے باعث وہیں گر کر جان دے دی۔ آج، اسی واقعے کی یاد میں دنیا بھر میں میراتھن ریسز ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ جدید اولمپکس میں مشعل لے کر دوڑنا بھی اسی داستان سے متاثر ہو کر علامتی طور پر شامل کیا گیاہے اب آئیے تاریخ کے ایک اور باب کی طرف… مگر یہ باب نہ یونان میں لکھا گیا، نہ او...







