Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

خان کی مبینہ بیوی کی تصویر منظر عام پر آگئی

Dil pakistani
 عمران خان کی مبینہ بیوی کی تصویر منظر عام پر آگئی
 
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی ہے اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے اور ان خاتون کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید یا تصدیق کے بجائے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا ہے۔ میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے
(خبر جا ری ہے)

نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس میں کسی کودخل دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ دوسری جانب لاہور میںپریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں میرا یا تحریک انصاف کاکوئی عمل دخل نہیں، کیا عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریفرنڈم کرانا چاہئے، عمران خان کی شادی سے بڑھ کر اور بھی مسائل ہیں، ہمیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے ازراہ مذاق کہا کہ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جمائما خان اور ریحام خان سے شادی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں تیسری شادی کی ہے۔ عمران خان شادی سے قبل خاتون کے معتقد تھے۔

إرسال تعليق

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.