Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

Dil pakistani
اسلام
دعا اور تقدیر
کچھ لوگ یہ سوال اٹھاتے ھیں کہ دعا سے اللہ کے فیصلے کیسے تبدیل کرائے جا سکتے ھیں،،فیصلے تو وہ تبدیل کرتا ھے جو فیصلوں میں غلطی کرتا ھے،، اور اسے احساس دلایا جاتا ھے کہ آپ نے یہاں میرے ساتھ زیادتی کر دی ھے،یا آپ سے انجانے میں کچھ غلط ھو گیا ھے تو جناب میری درخواست یہ ھے کہ آپ اسے تبدیل کر دیں !! دعا اللہ پاک کا حکم ھے اور انسان کا فرض اور ضرورت ھے،

، جس طرح نماز کا حکم مشروط نہیں ھے بلکہ نماز ھم نے ھر حال میں پڑھنی ھے ،چاھے ھم غریب ھوں، بیمار ھوں، بے اولاد ھوں، لولے لنگڑے ھوں، روزہ غیر مشروط حکم ھے،روزہ ھم نے ھر حال میں رکھنا ھے، اسی طرح دعا ایک مستقل عبادت ھے اور اس دعا کے نتیجے میں اگرچہ آپ کے گھر پر سونا چاندی نہ برسے،،یا اولاد نہ ھو ،یا بیماری دور نہ ھو تب بھی، دعا کرنا تو ھمارا فرض ھے،و قال ربکم ادعونی استجب لکم،، اور تمہارا رب کہتا ھے مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کرتا ھوں،، ان الذین یستکبرون عن عبادتی،، بےشک وہ لوگ جو میری عبادت سے استکبار کرتے ھیں،،یہاں دعا کو عبادت کہہ کر دعا نہ کرنے والے کو متکبر قرار دیا اور پھر آگے نتیجہ سنا دیا،،سیدخلون جہنم داخرین،،عنقریب جہنم میں داخل ھوں گے،،اس ایک ھی آیت میں اللہ پاک نے کسی چیز کو فرض کر دینے والے سارے اسلوب اختیار فرما لئے ھیں،،حکم،،اس پر عمل کی جزاء کی بشارت اور نہ کرنے پر جہنم کی وعید (المومن 60 ) یہ اللہ کا احسان ھے کہ اس نے کسی عبادت کے بارے میں یہ نہیں فرمایا کہ یہ کرو میں قبول کروں گا،، بلکہ اس کو اوپن رکھا کہ تم عبادت کرتے چلے جاؤ،، میں قبول کروں یا نہ کروں،، یہ میرا اختیار ھے،، اور فرمایا انما یتقبل اللہ من المتقین،،اللہ تو درحقیقت متقین سے ھی قبول فرماتا ھے،، سوائے دعا کے،، ایک تو اس میں نیک ھونے کی شرط کوئی نہیں رکھی بڑے سے بڑے گنہگار سے قبول کی جا سکتی ھے،،

اسکی وجہ یہ ھے کہ اللہ پاک نہیں چاھتا کہ نیکوں کا ایک ایسا طبقہ یا مستقل ادارہ وجود میں آ جائے جو کرائے پر دستیاب ھو دعا کرانے کے لئے ( اس کے باوجود ھم ایک سے ایک بڑا مچھندر پالے بیٹھے ھیں) دوسرا اللہ پاک نے اس کی غیر مشروط قبولیت کا وعدہ فرمایا ھے،،،اس سے ایک تو امید دلانا مقصود ھے ،،اللہ گنہگار سے براہ راست رابطے یا انٹر ایکشن کا طلبگار ھے کسی وکیل کو درمیان میں نہین آنے دینا چاھتا،،وہ چاھتا ھے کہ گنہگار اسی بہانے سے بھی میرے در پہ آ جائے اور ھماری دعا سلام ھو جائے،، اس کے لئے فرمایا” یا عبادی الذین اسرفوا علی انفسھم لا تقنطوا من رحمۃ اللہ -ان اللہ یغفر الذنوب جمیعا،، انہ ھو الغفور الرحیم- اے میرے وہ بندو ! جو اپنی جانوں پر زیادتی کر بیٹھے ھو ،اللہ کی رحمت سے مایوس مت ھو جاؤ،وہ سارے گناہ معاف کر دے گا،وھی تو ھے بخشنے والا رحم کرنے والا !







Naseer zaman documents.....



یہ اصول اللہ قرآن حکیم مین بار بار دھرایا ھے کہ مصائب مشکلات اور تکلیفوں کا نزول انسان اور قوموں کو رب کے در پر لانے کے لئے کیا جاتا ھے اور یہ آخری موقع ھوتا ھے،تعلقات کی بحالی کا،،اگر مصائب میں مبتلا ھونے کے باوجود انسان رب کا در نہ دیکھے تو وہ روحانی طور پر لاعلاج قرار دے دیا جاتا ھے،،پھر اس پر ھر چیز کے دروازے کھول دیئے جاتے ھیں یہانتک کہ جب وہ خوب غافل ھو جاتا ھے اور بے فکر ھو جاتا ھے کہ اچانک کسی سخت گرفت مین پکر لیا جاتا ھے اور اس کا قصہ چکا دیا جاتا ھے؛واخذناھم بالبأسآءِ والضراء لعلھم یتضرعون،،اور ھم نے ان کو پکڑا تنگیوں اور تکلیفوں مین تا کہ وہ گڑگڑائیں،، فلوا لا اذ جاء ھم بأسنا تضرعوا ولکن قست قلوبھم،، پھر جب ان پر ھماری مصیبت آئی تو وہ گڑگرائے کیوں نہیں؟ مگر ان کے دل سخت ھو گئے تھے،، دعا کی قبولیت کے انداز !!! دعا کبھی تو فوری طور پر پوری ھو جاتی ھے،،کبھی تاخیر سے پوری ھوتی ھے اور کبھی پوری نہیں ھوتی،، جن کی تاخیر سے پوری ھوتی ھے،

اللہ پاک چاھتا ھے کہ وہ اسی بہانے سہی مگر اس سے رابطے میں رھیں،، جن کی نہیں پوری نہیں ھوتی،، وہ ان کے نصیب نہیں ھوتی بلکہ کسی اور کے نصیب میں ھوتی ھے،ـ میں کسی کے دستِ طلب مٰں ھوں تو کسی کے حرف دعا میں ھوں ،میں نصیب ھوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ھے )مگر ایسی دعا کی استجابت کا طریقہ یہ ھے کہ وہ اللہ کے یہاں محفوظ کر لی جاتی ھے اور قیامت کے دن دیگر اعمال صالحہ کے ساتھ اس کا اجر دیا جائے گا،،نبی کریمﷺ کے فرمان کے مطابق اس دن انسان کی جو دعائیں قبول ھو چکی ھوں گی وہ ان پر بھی حسرت کرے گا کہ کاش وہ بھی قبول نہ ھوتیں اور آج کے اجر میں شامل کر لی جاتیں ! دعا اللہ کے فیصلوں میں

إرسال تعليق

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.