Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

Dil pakistani
دنیا کے وہ 6ممالک جہاں کوئی ائیر پورٹ نہیں
  بدھ‬‮ 27 دسمبر‬‮ 2017  |  12:12
لندن (این این آئی) دنیا کے 6 ممالک ایسے ہیں، جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں۔ان میں سے ایک ملک اطالوی شہر روم کے مرکز میں واقع دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ویٹیکن سٹی ہے جو چاروں طرف سے دیواروں سے گھری ہے اور اٹلی کے اندر ایک خودمختار ریاست ہے، جس کا مجموعی رقبہ 109 ایکڑ ہے، جو ائیرپورٹ سے محروم ہے، تاہم لوگ یہاں اطالوی دارالحکومت کے ذریعے آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔اسی طرح دنیا کا پانچواں چھوٹاترین ملک سان مرینو کے ارگرد بھی اطالوی سرزمین ہے اور یہاں کے 33 ہزار سے زائد باسی ائیرپورٹ سے محروم ہیں،ہوائی
(خبر جا ری ہے)
لیے انہیں نو میل دور اٹلی کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رخ کرنا پڑتا ہے۔دنیا کا دوسرا چھوٹا ترین ملک مناکو بھی یورپ میں ویٹیکن کے قریب ہی واقع ہے اور وہاں تک پہنچنے کے لیے فرانس کے نائس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے تیسرے اور چوتھے چھوٹے ممالک کے اپنے ائیرپورٹس ہیں، مگر پانچویں (سان مرینو، جس کا ذکر اوپر ہوچکا) اور چھٹے لیختینستائن (سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ملک) اس سے محروم ہیں، یہاں کے باسیوں کو اپنے دارالحکومت سے 24 میل دور سوئٹزرلینڈ کے ایک ائیرپورٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ایسی قسمت کا سامنا یورپ کے ایک اور ملک انڈورا کے باسیوں کو بھی ہے، جس کے ایک طرف اسپین اور دوسری طرف فرانس موجود ہے اور یہاں کے 84 ہزار کے قریب افراد کے لیے کوئی ائیرپورٹ نہیں، حالانکہ یہاں ہر سال ایک کروڑ سے زائد سیاح آتے ہیں، جو یہاں اسپین یا فرانس سے کسی گاڑی کے ذریعے پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔آخری ملک فلسطینی علاقہ جات ہیں، جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں۔

إرسال تعليق

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.