Notification texts go here Contact Us Buy Now!

بیگم کلثوم نواز کا نماز جنا زہ کونسی اہم شخصیت پڑھائے گی ، پتہ چل گیا

Dil pakistani

بیگم کلثوم نواز  کا نماز جنا زہ کونسی اہم شخصیت پڑھائے گی ،  پتہ چل گیا
13/Sep/2018

,
عثمان الیاس:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جاتی عمرہ منتقل ہوتے ہی اظہار تعزیت کیلئے مسلم لیگی رہنماوں کا تانتا بندھا رہا،نمازجنازہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 6بجے 12 ستمبر 2018
 تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف  سے تعزیت کے لیے مسلم لیگی قائدین سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،حمزہ شہباز شریف ، سلمان شہباز،جنید صفدر،راحیل منیر،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،علی پرویز، شہباز، میئر لاہور مبشرجاوید،لیلی خان،مریم امیر مقام ،ڈپٹی میئر اعجازحفیظ اورنگزیب،غزالی سلیم بٹ،چوہدری اقبال گجر،سیف کھوکھر،فیصل سیف،علی رضا گیلانی،مہراشتیاق، ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،اختر رسول، طلال چوہدری، حاجی اللہ رکھا مصدق ملک،بلال یاسین اور زبیر گل شامل تھے،آج شب شام چار سےچھ بجے تک ایک سو چالیس کارکنان نواز شریف ملاقات کریں گے ۔
لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کا نمازجنازہ مولانا طارق جمیل شریف سٹی میں جمعے کی شام پانچ بجے پڑ ھائیں گے جبکہ رسم قل اتوار کو ہو گی، قبر میاں شریف کے پہلومیں دو قبریں چھوڑ کر بنائی جائے گی۔علاوہ ازیںتعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگ کے دیگر ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شامل تھے جو شام ہونے کیساتھ روانہ ہوگئے۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.