Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

واٹس ایپ میسج کے بعد ایس ایم ایس کی واپسی بھی ممکن ہو گئی۔۔

Dil pakistani
واٹس ایپ میسج کے بعد ایس ایم ایس کی واپسی بھی ممکن ہو گئی3
 میں واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا، جس کا مطالبہ برسوں سے لوگ کررہے تھے، لیکن اب ایس ایم ایس کو بھی اس طرح ان سینڈ کرنا ممکن بن گیا ہے۔اگر کبھی غلطی سے کسی دوسرے فرد کو ایس ایم ایس بھیج دیا یا اس میں کوئی غلطی کردی ہے تو اس کو واپس بلانا یا ایڈٹ کرنا ممکن ہے۔
ماضی میں تو اس طرح کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا بلکہ دوسرے فرد سے معذرت ہی کرنا پڑتی تھی۔یہ کام ایک ایپ آن سیکنڈ تھاٹ کے ذریعہ ممکن ہے جو ایسے ایس ایم ایس واپس کھینچنے کی طاقت رکھتی ہے جو آپ سینڈ کرچکے ہوں۔ یہ ایپ معمول کے ایس ایم ایس پروگرام سے منسلک ہوجاتی ہے تا کہ آپ معمول کے مطابق اپنے کانٹیکٹس کو پیغامات بھیج سکیں۔
(جاری ہے)



00:00

تاہم اس میں ایک بڑا فرق ہے اور وہ ہے ان سینڈ فیچر۔
اس ایپ میں ایک خاص مدت (60سیکنڈ)کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جس کے دوران آپ بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ، ان سینڈ یا ایڈٹ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ دوسرے فرد کے پاس یہ ایپ انسٹال نہ ہو تو بھی آپ اپنے پیغام کو ایڈٹ یا ان سینڈ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کو بنانے والوں کا دعوی ہے کہ اس کی مدد سے آپ دوسروں سے اپنا نمبر بھی چھپا سکتے ہیں۔ یہ بھی خیال رہے کہ مذکورہ ایپ فی الحال اینڈرائیڈ فونز کے لیے دستیاب ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور پر اس لنک سے ڈان لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایپل کے ایپ اسٹور میں اسے ابھی تک پیش نہیں کیا گیا۔
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.