Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

Dil pakistani
سری دیوی کی ہلاکت کا معاملہ ، سب کا شک بونی کپور پر ، نئے سوالات نے جنم لے لیا


دبئی بار۔ 27 فروری 2018ء): بالی وڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی پُر اسرار موت گذشتہ تین روز سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ سری دیوی کی موت کی تحقیقات اور فرانزک رپورٹ میں نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں جس کے بعد سری دیوی کی موت کا سیدھا شک ان کے شوہر بونی کپور پر جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سری دیوی تقریب کے بعد نہیں بلکہ تقریب سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوئیں، سری دیوی نے بونی کپور سے شام ساڑھے 5 بجے آخری بات چیت کی۔شام 5 بجکر 45 منٹ پر سری دیوی تیاری کے لیے باتھ روم گئیں،شام 6 بجے بونی کپور نے باتھ روم کا دروازہ کھٹکھٹایا ، جواب نہ آنے پر بونی کپور پریشان ہوئے کچھ انتظار کے بعد بونی کپور نے باتھ روم کا دروازہ توڑا تو باتھ ٹب میں سری دیوی کو بے حس و حرکت پایا۔ قبل ازیں یہی کہا جا رہا تھا کہ سری دیوی کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہے جس کے بعد ان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ان کے خون میں شراب کے ٹریسز بھی ملے، لیکن سوال یہ اُٹھ رہا ہے کہ سری دیوی کو ابھی تک تقریب میں گئی ہی نہیں تھیں تو انہوں نے تقریب میں جانےسے قبل ہی اتنی شراب کیسے پی لی؟
Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.