Notification texts go here Contact Us Buy Now!
المشاركات

ROTI BANK

Dil pakistani
جی ہاں، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا’ روٹی بینک ‘کھل گیا ہے۔ اس بینک سے ضرورت مند جب چاہئیں دو وقت کا کھانا لے سکتے ہیں اور جن کے پاس شادیوں میں اپنی ضرورت کے بعد کھانا بچ جائے وہ یہاں’ جمع‘کرا سکتے ہیں۔
اس’ روٹی بینک ‘کی ایک اور خاصیت مفت’ ہوم ڈلیوری ‘بھی ہے اور وہ بھی پوری طرح راز داری کے ساتھ۔
’ روٹی بینک‘کے ایک عہدیدار حارث علی نے وائس آف امریکہ کو بتایا ’ اس بینک کے قیام کا مقصد سفید پوش لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ دسترخوان لگتے ہیں جہاں راہ گیر وں کو مفت کھانا کھلایا جاتا ہے لیکن کچھ ’وائٹ کالرز ‘سڑک کنارے بیٹھ کر کھانے میں شرم محسوس کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ کسی جاننے والے سے دیکھ لیا تو کیا ہوگا۔۔یہ ’روٹی بینک ‘انہی وائٹ کالر ز یا سفید پوش لوگوں کی مدد کے لئے کھولا گیا ہے۔ ‘‘
حارث نے وی او اے کے ایک سوال پر بتایا’ کوئی بھی وائٹ کالر یا ضرورت مند شخص اپنا اور اپنی اہلیہ کا شناختی کارڈ اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی ہمارے پاس جمع کرا کے دونوں وقت کا کھانا اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے ۔ ہر فیملی کی فائل ہم الگ رکھتے ہیں اور پوری راز داری برتے ہیں ۔ ‘
روٹی بینک ‘کراچی کی ایک رفاعی تنظیم سیلانی ٹرسٹ نے شروع کیا ہے ۔ٹرسٹ کے منیجر زوہیب نے بتایا کہ ٹرسٹ نے بڑے پیمانے پر ایک کچن قائم بنا رکھا ہے جہاں دونوں وقت کھانا بنتا اور باقاعدہ کمرشل انداز میں پیک ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے ہر دوپہر اور شام کو’ روٹی بینک ‘بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے ضرورت مند اسے لے جاتے ہیں یا پھر گھروں پر ارسال
کردیا جاتا ہے..!!


http://www.dailymotion.com/DILPAKISTANIDIL
http://www.dailymotion.com/DILPAKISTANIDIL

إرسال تعليق

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.