100
روپے کے نئے سکے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی
بجائے صرف حکومت پاکستان لکھ دیا گیا
منگل
ں100 روپے کے نئے سکے پر اسلامی جمہوریہ ..
100 روپے کے نئے سکے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے صرف حکومت پاکستان لکھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت ملک کے اسلامی تشخص کو بھی مٹانے پر تل گئی، 100 روپے کے جاری کردہ نئے سکے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بجائے صرف حکومت پاکستان لکھ دیا ہے ۔
(خبر جاری ہے)
انصاف یوتھ ونگ نارتھ پنجاب کے نائب صد ر چوہدری خالد محمود آرائیںاوردیگر نے مطالبہ کیا کہ نئے سکے پر حکومت پاکستان کی بجائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ کندہ کیے جائیں تاکہ ملک کا اسلامی تشخص بحال رہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کرنسی کے سکوں پر اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا جاتا رہا ہے جو 1973کے آئین کے مطابق پاکستان کا مکمل دفتری نام ہے


